5 اپریل 2014 - 15:47
شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ احرار الشام کے کمانڈر سمیت 64 دہشت گرد ہلاک

شام کے شہر لاذقیہ کے اطراف میں سرگرم دہشت گرد گروہ احرار الشام کے کمانڈر انس الحلوہ المعروف ابو مھاجرسمیت 64 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر لاذقیہ کے اطراف میں سرگرم دہشت گرد گروہ احرار الشام کے کمانڈر انس الحلوہ المعروف ابو مھاجرسمیت 64 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق  ابو مہاجر کو شہرکسب میں ہلاک کیا گیا ہے شامی فوج نے لاذقیہ کے اطراف میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40 عربی اور غیر عربی ممالک سے تعلق رکھنے وانے 64 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام میں مسلح دہشت گردوں کو سخت ہزیمت اور شکست کا سامنا ہے اور سعودی عرب و ترکی اور بعض دیگر ممالک دہشت گردوں کو ہتھیار پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب پاکستان سے ہتھیار خرید کر شام میں دہشت گردوں کے حوالے کررہا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی خطیر رقم بھی ادا کردی ہے۔ جسے پاکستانی حکومت کبھی قرض، کبھی ہدیہ اور کبھی تحفہ قراردے رہی ہے۔

............

242